کراچی میں مراکش تاجر جعلی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی نشاہدہی کرلی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان پولیس جیسی وردی میں تھے اور واقعہ کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
مراکش کے شہری محمد موساعید کا کہنا ہے کہ کاروباری دورے پر کراچی میں مقیم ہوں اور اتوار کے روز ناشتہ کرنے گاڑی میں نکلا تھا جبکہ شاہراہ فیصل پر سرمئی کار میں سوار دو افراد نے آگے آکر روکا اور دونوں نے تلاشی لینے کے لئے میرا بیگ لیا اور چلے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ بعد میں بیگ دیکھا تو غیر ملکی کرنسی اور کریڈٹ کارڈ غائب تھا، بیگ میں ستائیس سو یوور اور ساڑھے سات سو ڈالر موجود تھے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے اور ملزمان کی بھی نشاندہی کرلی گئی ہے ، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔