پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہاہے کہ میں خود پی ٹی آئی ہوں ، کارکن میرے ساتھ ہیں، بانی اگر 6 یا 7 لوگوں کے کان بھرنے پر مجھے نکالنے کا فیصلہ کریں تو کیا اہمیت ہوگی؟
سماء نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہناتھا کہ جن ارکان نے 26 ویں ترمیم کے حق ووٹ دئیے ان کو تو ابھی تک نہیں نکالا گیا، مجھے نکالنے کی ان کو بہت جلدی تھی، سلمان اکرم راجہ کے ساتھ کافی عرصے سے میرا ایشو چل رہا تھا، سلمان اکرم راجہ کو مجھ سے کیا مسئلہ ہے؟ سلمان اکرم کی ایما پر پروپیگنڈا مشینیں بھی لگی ہوئیں تھیں، میں نے پارٹی فنڈز سے ڈیجیٹل میڈیا اور وکلا فیسوں کی ادائیگی کے آڈٹ کا مطالبہ کیا تھا۔