دربار حضرت پیر وارث شاہؒ کی مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن کو مؤثر بنانے کیلئے محکمہ اوقاف کے حوالے کردیا گیا۔
صوبائی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں سیکریٹری اوقاف نے باقاعدہ احکام جاری کردیے۔
سیکریٹری اوقاف نے مزار شریف کو تحویل میں لینے کیلئے زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور (ایسٹ) کو ہدایات جاری کردیں۔
دربار شریف کی اہمیت، مذہبی سیاحت کے فروغ اور مالی وانتظام سمیت دیگر امور کو مدنظر رکھتے ہوئے اوقاف کی تحویل میں دیا گیا۔
سیکریٹری اوقات کا کہنا ہے کہ پیر وارث شاہؒ ایک صوفی بزرگ ہیں، پنجابی زبان کی تدوین و ترویج میں انہوں نے نمایاں کردار ادا کیا۔
محکمہ اوقاف نے بتایا کہ اس سے قبل دربار شریف کا انتظامی کنٹرول وارث شاہؒ میموریل سوسائٹی کے ذمہ تھا۔