پاکستان شوبرانڈسٹری کی معروف اداکارہ کبری خان اورگوہر رشید مکہ مکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں،۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کبری خان اور گوہر رشید کی مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے احاطے میں احرام باندھے ہوئےتصویرسامنے آئی ہے،جس میں دونوں بہت خوش نظر آرہےہیں،پوسٹ کی کیپشن میں جوڑے نے بتایا کہ انکا نکاح 12 فروری بروز بدھ کو ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پوسٹ پر صارفین اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے جوڑے کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ جوڑے کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہواتھا جو اداکارہ مومل شیخ نے اپنے گھر پر منعقد کی تھی جس میں علی رحمان خان، علی سفینہ، حرا ترین، عمرعالم، وجاہت رؤف، شازیہ وجاہت، اشنا شاہ سمیت دیگرشوبز ستاروں نےشرکت کی تھی۔