بالی ووڈ کے معروف موسیقار و گلوکار وشال دادلانی حادثے میں زخمی ہوگئے جس کی وجہ سے پونے میں ان کا کنسرٹ بھی ملتوی کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو خبر سامنے آئی کہ گلوکار وشال دادلانی ایک حادثے میں زخمی ہوگئے اور ان کا علاج جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حادثہ کس نوعیت کا تھا اور کس وجہ سے پیش آیا، تاہم وشال دادلانی نے خود انسٹاگرام پر حادثے کا شکار ہونے کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا۔
وشال نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ یہ ایک معمولی حادثہ تھا، میں جلد واپس آؤں گا، جلد ہی پونے میں ملتے ہیں۔
واضح رہے کہ گلوکار وشال اور شیکھر کو 2 مارچ کو پونے میں کنسرٹ میں پرفارم کرنا تھا، تاہم حادثے کے باعث ان کا شو ملتوی کردیا گیا ہے۔