خیبرپختونخوا میں قیام امن کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام نے کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کو مدعو کیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا میں قیام امن کے معاملہ پر جے یو آئی نے کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ حکومت اور اتحادیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا، کانفرنس میں صوبہ بھر میں امن و امان کے قیام کی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔
جے یو آئی رہنماء مولانا عطاء الرحمان کا کہنا ہے کہ کل جماعتی کانفرنس کیلئے صدر اور وزیراعظم سے بھی رابطہ کیا جائے گا، کانفرنس کیلئے 19 اور 20 فروری کی تاریخیں زیرغور ہے، تاہم ابھی مقام اور حتمی تاریخ کا تعین نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں کچھ عرصے کے دوران دہشت گرد کارروائیوں میں اضافہ ہوا جبکہ کرم میں دو قبائل کے درمیان تصادم سے بھی صورتحال کشیدہ ہے۔