آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبان کیلئے کراچی میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، نیشنل اسٹیڈیم آئی سی سی کے حوالے کردیا گیا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا 19 فروری سے پاکستان میں آغاز ہوگا، افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگی، جس کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی برانڈنگ کیلئے آئی سی سی کے حوالے کردیا گیا، براڈ کاسٹرز نے آئی سی سی تقاضوں کے حوالے سے انتظامات شروع کردیئے
رپورٹ کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بگی کیم، اسپائڈر کیم اور ہاک آئی کیمروں کی تنصیب کی جائے گی، اسٹیڈیم کی نیو بلڈنگ میں آئی سی سی آفیشلز، میچ آفیشلز اینٹی کرپشن اور اینٹی ڈوپنگ یونٹ خدمات انجام دینگے۔
چیمپئنز ٹرافی کیلئے میچ ریفری اور دیگر منتظمین کے کمرے بھی نیو بلڈنگ میں تیار کرلیے گئے، آفیشلز نے کمانڈ اینڈ کنٹرول کا جائزہ بھی لیا۔
چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں ہوگا، ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
بھارتی ٹیم نے سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر پاکستان آنے سے انکار کردیا، جس پر ان کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت یو اے ای میں منعقد کرائے جائیں گے۔