انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بین ڈکٹ کو چیمپئینز ٹرافی کے لئے فٹ قرار دیدیا گیا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سےکہا گیا کہ سکین کے بعد بین ڈکٹ کی دستیابی اور فٹنس کی تصدیق کی گئی ہے،بین ڈکٹ کا بائیں گروئن انجری کا اسکین کرایا گیا تھا،وہ انڈیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم 18 فروری کو پاکستان پہنچنے گی،انگلینڈ ٹیم 22 فروری کو آسٹریلیا کے خلاف چیمپئینز ٹرافی کا پہلا میچ لاہور میں کھیلے گی۔