لاہور میں شادی کی تقریب میں ناقص کھانا سے سینکڑوں افراد کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
لاہور کے تھانہ ستو کتلہ کی حدودمیں شادی کا کھانا کھانے سے200 سے زائد افراد کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ تمام افراد کو لاہور سمیت قصور اور نارووال کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
لاہور کے جنرل اسپتال میں داخل کئے گئے 9 افراد کو ڈسچارج کردیا گیا، یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ اسپتال سے 6 افراد علاج معالجہ کے بعد ڈسچارج کیا گیا، رائیونڈ انڈس اسپتال میں طبی امداد اور معائنہ کے بعد 22 افراد کو ڈسچارج کردیا گیا
سرفراز نامی شہری نے مارکی مالک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی،شہری سرفراز نے الزام عائد کیا ہے کہ مارکی انتظامیہ نے انتہائی ناقص اور غیر معیاری کھانا فراہم کیا جس کی وجہ سے اتنی بڑی تعداد میں مہمانوں کی حالت بگڑی، اس واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔