اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سیکیورٹی کےلئے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ وکیل لطیف کھوسہ نے نوازشریف جیسی سہولیات کا مطالبہ کر دیا۔ چیف جسٹس عامرفاروق نے صورتحال جاننے کیلئے سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ نے مؤقف اپنایا کہ پانچ اکتوبرکی سماعت میں فریقین کو نوٹسزجاری کیا گیا مگر چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سیکورٹی کیلئے اقدامات نہیں کئےگئے، جو سہولیات نوازشریف کو دی گئیں باقیوں کو بھی فراہم کی جائیں، نوازشریف کی طرح چیئرمین پی ٹی آئی کی بھی سزا معطل ہو چکی ہے
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا چیئرمین پی ٹی آئی کوجیل مینوئل کے تحت سہولیات دے رہے ہیں ، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جیل سپرنٹینڈنٹ کو آئندہ سماعت پر بلا لیتے ہیں تاکہ تسلی ہو جائےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کیلئے احکامات پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔ اگلے ہفتے کیس کودوبارہ لگا دیں گے۔ لطیف کھوسہ بولے محفوظ کئے گئے فیصلے سنا دیں تو ان کیسز کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔