پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت 75 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔
ورلڈ اکنامک فورم 2025 کے مقع پر جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے پاکستان کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ عامر ابراہیم نے پاکستان کے ڈیجیٹل اور مالیاتی شمولیت کے روڈ میپ کی تشکیل میں اہم کردار کیا کہا پاکستان ڈیجیٹل تبدیلی کے اہم مرحلے میں ہے۔
عامر ابراہیم نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت 75 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع جو براڈبینڈ، فِن ٹیک اور اے آئی سرمایہ کاری سے ممکن ہوگی، پاکستان میں 6 ہزار کمپنیاں 3 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کو ملازمت فراہم کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں 30 فیصد سالانہ اضافہ اور 2029 تک 3.6 ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے، اسمارٹ فون کے استعمال اور حکومتی اقدامات سے ڈیجیٹل معیشت بنا رہے ہیں جو معاشی ترقی اور شمولیت کو فروغ دے گی۔ آئی ٹی خدمات 30 فیصد بڑھ رہی ہیں اور 2029 تک 3.6 ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔
جاز نے پاکستان بھر میں فائبر آپٹک کنیکٹیویٹی کو پھیلانے کے لیے اگلے دو سالوں میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا عہد کیا ہے۔ یہ سرمایہ کاری لاکھوں گھروں اور کاروباروں کو ہائی سپیڈ انٹرنیٹ فراہم کرے گی جو ڈیجیٹل کامرس، ریموٹ ورک اور ای گورننس کو فروغ دے گی۔
عامر ابراہیم نے کہ اکہ جازکیش چھوٹے کاروباروں، تاجروں اور افراد کو ڈیجیٹل معیشت میں شفافیت اور تحفظ کے ساتھ حصہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے، پاکستان کے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبہ میں 2026 تک 50 ارب ڈالر کی ٹرانزیکشنز کی توقع ہے۔