صدر مملکت آصف علی زرداری نے صادق آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں عبادت کریں جیلیں ہوتی عبادت کے لیے ہیں، جیلیں ہم نے بھی بھگتی ہیں جیلیں لیڈروں کا گھر ہوتی ہیں ، سرائیکی صوبے کی ڈیمانڈ اس لیے کہ آپکو محرومی ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ انشاء اللہ فیوچر میں بھی ساؤتھ کے لوگ آگے ہونگے،آنے والے وقت میں وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور مخدوم سید احمد محمود کا صاحب زادے منسٹر ہیں۔
عوام کی جانب سے صدر سے سرائیکی زبان میں بات کرنے پر زور دیا گیا جس پر آصف زرداری نے بھی سرائیکی زبان نے میں تقریر کی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ساڑھے 14 سال اپنے زور پر نہیں عوام کے زور پر جیل کاٹی،کچھ لوگ جیل میں ڈیڑھ سال میں ہی کہنا شروع ہوگئے ہیں کہ ہمیں دودھ نہیں ملتا،ہماری آنکھ خراب ہے،ریاست مدینہ کے دعوے دار اب جیل میں روزے رکھیں، عوام پیپلزپارٹی کو جتوائیں بلاول کو وزیر اعظم بنائیں گے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک کوئی پبلک لیمٹیڈ کمپنی نہیں ہے کہ دیوالیہ ہو گیا اور اس کے اثاثے بیچیں، ملک لوگوں کا ہے عوام سے بنتا ہے، بینظیر عوام کا ساتھ لے کر چلتی تھی بلاول کو بھی ہم نے وہی تربیت دی ہے ۔






















