وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گل پلازہ کو دوبارہ تعمیر کرکے دم لیں گے، معاوضے کے چیک پانچ دن میں متاثرین کومل جائیں گے ، آج ہی اس کی سمری منظور کردیں گے ۔
کراچی چیمبرزمیں سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیمبرکی ویریفکیشن کاعمل اتوار تک مکمل ہو جائیگا، میں آج ہی اس کی سمری منظور کردوں گا۔
وزیراعلیٰ نے کمشنر کراچی سے دکانداروں کی تصدیق شدہ فہرست طلب کر لی اور کہا کہ معاوضے کے چیک 5 دن میں متاثرین کو مل جائیں گے، باقی5-5لاکھ کے چیکس اور شہداکی فیملیز کی کفالت کے چیکس جاری ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی شہرمیں 200 فائر ٹینڈر ہونے چاہئیں لیکن کم ہیں،کوشش ہےایک سال کے اندر 200 فائر ٹینڈر کا بندوبست کر لیں۔






















