پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کولمبو پہنچ گئے، جہاں ٹیم ہوٹل آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم سے اہم ملاقات بھی کریں گے، جس میں آئندہ میچ سے متعلق امور اور ٹیم کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سماء کے سوال پر کہ کل کے میچ کو کیسے دیکھ رہے ہیں؟ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ خیر کرے گا، ہماری ٹیم اچھی فارم میں ہے اور ان شاء اللہ اچھا ہوگا۔




















