سعودی عرب اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دوطرفہ تعلقات، حالیہ ڈیویلپمنٹ، اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی صورتحال، اور آئندہ بین الاقوامی انگیجمنٹ پر تبادلہ خیال اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا اسکے علاوہ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، حالیہ ڈیویلپمنٹ، اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔





















