سپارکو نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پیش گوئی کر دی۔
ترجمان سپارکو کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کی شام انسانی انکھ سے دیکھا جا سکتا ہے، پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔
رمضان المبارک کا نیا چاند 17 فروری کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا، 18 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی۔
ترجمان سپارکو نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ چاند نظر آنے اور رمضان المبارک کے آغاز کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی۔





















