سیالکوٹ اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ پہلی نیشنل چیف آف آرمی اسٹاف ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔
پہلی نیشنل چیف آف آرمی اسٹاف ریسلنگ چیمپئن شپ کے انڈر 17 اور انڈر 19 کے مقابلے اختتام پذیر ہوئے،
مقابلوں میں گوجرانوالہ کی ٹیم ’’شیر پنجاب‘‘ مجموعی طور پر چیمپئن قرار پائی جبکہ پشاور کی ٹیم ’’خیبر فائٹرز‘‘ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ فائنل مقابلوں میں ڈسٹرکٹ، ڈویژن اور صوبائی سطح کے فاتح پہلوانوں سمیت شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر ریسلرز نے پاکستان آرمی کی جانب سے ٹیلنٹ پروموشن اقدامات کو سراہتے ہوئے ایونٹ کے انعقاد پر عسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر وہ عسکری قیادت کے بے حد مشکور ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ پاکستان آرمی نئے ٹیلنٹ کو بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرتی رہے گی۔




















