وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے نے نو سال سے مفرور اشتہاری ملزم آصف جاوید کو گوجرانوالہ، محمد فیضان کو لاہور اور طیب جٹ کو قصور سے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان شہریوں کو یورپ بھجوانے اور ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر رقم ہتھیاتے اور پھر روپوش ہوجاتے تھے، تینوں ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں نوجوان غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں، جس کیلئے وہ افریقا اور ترکی سمیت دیگر سمندری راستوں کا انتخاب کرتے ہیں، جہاں درجنوں افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔





















