چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی کی رونمائی کردی گئی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں قومی ٹیم کی جرسی کی رونمائی کی گئی۔
پاکستانی کرکٹرز نے گراؤنڈ میں چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے تیار جرسی میں انٹری کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ نئے اسٹیڈیم کی تعمیر پر کرکٹ فینز کو مبارک ہو، دعا کریں کہ چیمپیئنزٹرافی پاکستان جیتے۔
سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ لاہور میں فینز نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے۔