قومی ایئرلائن (پی آئی اے) ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کی اصولی منظوری دیدی گئی۔
پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 4 سال کے انتظار کے بعد ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی گئی۔
اعلامیے کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد کا اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے، ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی جائیگی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں آخری اضافہ 4 سال قبل ہوا، تنخواہوں میں اضافے سے تجربہ کار افراد کو ادارہ چھوڑنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔
اعلامیے کے مطابق مہنگائی کی شرح سے ملازمین مشکلات کا سامنا کررہے تھے۔ پی آئی اےکی ملازمین کی کل تعداد7ہزارسے بھی کم رہ گئی ہے، پی آئی اے ملازمین کی تعداد میں تیزی سےکمی آرہی ہے۔
ترجمان کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ کافی عرصے سے یہ التوا تھا، نجکاری کمیشن اور فنانشل ایڈوائزر سے تنخواہوں کی منظوری لی گئی تھی۔