ڈسکہ میں گھر میں گیس سلنڈر دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچی بھی شامل ہے۔
ڈسکہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع گھر میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 2 خواتین، 4 مرد اور ایک دو سالہ بچی شامل ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونیوالوں میں انعم، سائرہ، مقدس، مشتاق، عمیر، شعیب اور ذوالقرنین شامل ہیں، جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب چند روز قبل بیاہ کر گھر آنیوالی دلہن انعم کچن میں کھانا پکا رہی تھی، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں گھر کی چھت، بیرونی دروازہ، بیڈروم، ڈرائنگ روم اور کھڑکیاں گر گئیں، گھر کا سارا سامان جل گیا۔