عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
جیولرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونا 772 روپے جبکہ فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہو گیا۔
اس کمی کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 87 روپے ہو گئی، جبکہ فی تولہ سونا 2 لاکھ 98 ہزار 700 روپے پر آ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں سونا 9 ڈالر سستا ہو کر 2,859 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔