نویں کثیرالقومی بحری مشق "امن 2025" کا کراچی میں آغاز کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ امن مشقوں کے باقاعدہ انعقاد کا خطے میں محفوظ اورسازگار بحری ماحول کے قیام میں اہم کردار ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نویں کثیرالقومی بحری مشق "امن 2025" کا کراچی میں آغاز کر دیا گیا ہےمشق کا باضابطہ آغاز شریک ممالک کے جھنڈے بیک وقت لہرا کر کیا گیاتقریب میں شریک ممالک کی اعلیٰ عسکری قیادت، مبصرین نےشرکت کی۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے تقریب سے خطاب کیاافتتاحی تقریب میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔
اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا کہ امن مشقوں کے باقاعدہ انعقاد کا خطے میں محفوظ اورسازگار بحری ماحول کے قیام میں اہم کردار ہے، پاک بحریہ نےعلاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔
نویں کثیر القومی بحری مشق "امن" 7 سے 11 فروری تک جاری رہے گی مشق میں تقریباً 60 ممالک کےبحری اورہوائی جہاز شرکت کررہے ہیں، کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کہ امید ہے کہ یہ مشق تمام شریک ممالک کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوگی۔