وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام سےوعدہ کیا تھا اُنہیں کم لاگت بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے، آئی پی پیزکیساتھ معاہدوں پر نظر ثانی سے قومی خزانے کو بچت ہو رہی ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی صدارت بجلی شعبے کی اصلاحات پرعملدرآمد سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی شعبے کی جاری اصلاحات کے مثبت ثمرات موصول ہو رہے ہیں،گذشتہ 7دہائیوں کا بگاڑ بہتر کرنے کیلئے وزارت اور متعلقہ ادارے کام کر رہے ہیں، بجلی کے ترسیلی نقصانات میں کمی اصلاحات کے مثبت نتائج کا منہ بولتا ثبوت ہے عوام سےوعدہ کیا تھا اُنہیں کم لاگت بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں پر نظر ثانی سے قومی خزانے کو بچت ہو رہی ہے، اس سے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں بھی کمی واقع ہو رہی ہے، بجلی چوری کے خلاف مہم کو مزید تیز کی جائے گی ، اس حوالے تمام تقسیم کار کمپنیوں کے خسارے میں 100 فیصد کمی لائیں گےاصلاحات سے گھریلو صارفیں اورصنعتوں کیلئے ٹیرف میں مزید کم کریں گے۔