کیا لکی موٹرز نے مکمل طور پر الیکٹرک گاڑی ای وی 9 ۔ جی ٹی لائن SUV پاکستان میں لانچ کردی، قیمت 4 کروڑ 32 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
کار ساز کمپنی کیا کی مکمل طور پر الیکٹرک گاڑی ای وی 9 ۔ جی ٹی میں 99.8 کلو واٹ کی لیتھیم آئن بیٹری نصب ہے، 505 کلومیٹر (WLTP) کی آل الیکٹرک رینج پیش کرتی ہے اور 400V اور 800V دونوں چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ ایک DC فاسٹ چارجر 350 کلو واٹ کے ساتھ 24 منٹ میں 10-80 فیصد ری چارج کرسکتا ہے جبکہ ایک AC نارمل چارجر 220 واٹ V/48A سپلائی پر چارجنگ کیلئے 9 گھنٹے 45 منٹ لیتا ہے۔
ای وی 9 ۔ جی ٹی لائن ایک ڈوئل موٹر آل وہیل ڈرائیو (AWD) سسٹم سے لیس ہے جو 5.3 سیکنڈ میں صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ 282.6 کلو واٹ پاور اور 700 این ایم ٹارک پیدا کرتی ہے۔ ایس یو وی میں ڈرائیونگ موڈز جیسے نارمل، ایکو، اسپورٹ، مائی ڈرائیو، اور ٹیرین موڈ (برف، مٹی، ریت کیلئے) شامل ہیں۔
کیا کی ای وی 9 ۔ جی ٹی لائن کے اندرونی حصے میں مصنوعی چمڑے کی چھ گرم اور ہوادار نشستیں، پہلی اور دوسری قطار والی نشستوں کے ساتھ ساتھ 12 انچ کا ہیڈ اپ ڈسپلے، 12.3 انچ کا ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر اور میریڈیئن 14 اسپیکر کے ساؤنڈ سسٹم شامل ہیں۔ دیگر فیچرز میں قابل توسیع سینٹر کنسول، وائرلیس چارجنگ پیڈ اور اسمارٹ پاور ٹیل گیٹ شامل ہیں۔
ای وی 9 ۔ جی ٹی لائن ایل ای ڈی فرنٹ لیمپ، ڈیجیٹل سائیڈ مررز، فلش ڈور ہینڈلز اور 21 انچ کے الائے وہیل کی خصوصیات کے ساتھ دستیاب ہے۔ حفاظتی خصوصیات میں فارورڈ کولیژن اوائیڈنس اسسٹ (FCA 2.0)، بلائینڈ اسپاٹ کولیژن اوائیڈنس اسسٹ (BCA)، لین کیپنگ اسسٹ (LKA)، سراؤنڈ ویو مانیٹر (SVM)، ایداپٹو کروز کنٹرول اور ریئر کراس ٹریفک کولیژن اوائیڈنس اسسٹ شامل ہیں۔ اضافی حفاظتی اقدامات میں ABS، ہل اسٹارٹ اسسٹ کنٹرول (HAC)، ٹریلر اسٹیبلٹی اسسٹ (TSA)، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TPMS) ور ریئر اوکوپنٹ الرٹ شامل ہیں۔
کیا امریکا نے نومبر 2024ء میں لاس اینجلس آٹو شو میں ای وی 9 ۔ جی ٹی لائن کے ورلڈ ڈیبیو کی میزبانی کی تھی۔