پنجاب حکومت نے صوبے کے مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، 30 لاکھ خاندانوں کو فی کس 10 ہزار روپے کا پے آرڈر دیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے صوبے کے 30 لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، روں سال رمضان بازار میں سبسڈی دینے کے بجائے ہر خاندان کو پیسے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت رمضان پیکیج کے تحت فی خاندان 10 ہزار روپے کا پے آرڈر دے گی۔
پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب نے فنڈز کی فراہمی کیلئے سمری پنجاب حکومت کو ارسال کردی۔