نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی سزا معطلی سیکشن کوڈ 401 کے تحت پنجاب حکومت کو اختیار ہے۔
رپورٹس کے مطابق نوازشریف کی سزا معطلی سے متعلق صحافی کے سوال پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کے پاس سیکشن 401کے تحت یہ اختیار ہے کہ وہ سزامعطل کرسکےانہوں نے کہا ہمارے پاس ایک درخواست آئی تھی جسے ہم نے عدالت کو بھجوا دیا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ الیکشن ہوتے دیکھ رہےہیں صاف شفاف انتخابات کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ العزیزیہ ریفرنس ، پنجاب حکومت نے نواز شریف کی سزا معطل کر دی
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمارےپاس ایک درخواست آئی جسےہم نےعدالت بھجوا دیابزدارحکومت نےیہ درخواست سنےبغیرمستردکردی تھی۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں نگران پنجاب حکومت نے معطل کر دی ہے۔سماء ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر عامر میر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے آئینی اختیارات سی آر پی کے سیکشن 401 کے تحت سزا معطل کی ہےہمارے پاس سزا معطل کا اختیار ہے ختم کرنے کا نہیں ہے۔