پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت آغاز کیساتھ مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہےجہاں 800 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کیساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 294 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جو بعد میں مندی میں تبدیل ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچنج 114000 پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکی،ہنڈریڈ انڈیکس 800 پوائنٹس گر کر 113452 پوائنٹس پر آگیا۔
گزشتہ ہفتے کے آخری روزمارکیٹ ایک لاکھ چودہ ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو کربند ہوئی تھی ۔
سابق ڈائریکٹر پی ایس ایکس ظفر موتی کاکہنا ہےکہ امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات سے دنیا بھر کی مارکیٹس متاثر ہوئی ہیں،آج تمام ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی ہے، اسٹاک مارکیٹ آج توقع کے مطابق تیز نہ ہوسکی، رول اوور ویک ختم ہونے پر تیزی کی توقع کی جارہی تھی۔
دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کےمطابق ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے،انٹر بینک میں 5 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے۔