افغانستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاپور زادران نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
سال 2009ء میں افغانستان کیلئے ڈیبیو کرنیوالے فاسٹ بولر شاپور زادران نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
شاپور زادران نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کرکٹ چھوڑنا میری زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا، میرا سفر افغان کرکٹ کے سب سے مشکل وقت میں شروع ہوا، محدود وسائل میں کھیلا اور کئی رکاوٹوں کو عبور کیا، لیکن میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔
انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ، میرے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور خاص طور پر میرے خاندان کی حمایت ہمیشہ میرے ساتھ رہی، میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے اس طویل سفر میں میرا ساتھ دیا۔
شاپور زادران نے افغانستان کیلئے 44 ون ڈے اور 36 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے، جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 80 وکٹیں حاصل کیں۔
فاسٹ بولر شاپور زادران نے افغانستان کیلئے اپنا آخری میچ 2020ء میں کھیلا تھا۔