چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو ججز نے ملاقات کی، وفاقی وزیر برائےقانون اعظم نذیر تارڑ نےبھی چیف جسٹس سے ملاقات کی۔
ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے چیف جسٹس سے اُن کے چیمبر میں ملاقات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی بھی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے چیمبر میں ہی ملاقات ہوئی۔ ملاقاتوں میں عدالتی اور قانونی معاملات پر بات چیت کی گئی۔