ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹادیا گیا، انہیں ہٹانے کی وجوہات بھی سامنے آگئیں۔
حکومت نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو ان کے عہدے سے ہٹادیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت ڈی جی ایف آئی کی کارکردگی سے خوش نہیں تھی، احمد اسحاق جہانگیر ایف آئی اے میں احتساب اور اصلاحات کا ٹھوس نظام بنانے میں ناکام رہے، انسانی اسمگلنگ میں ایف آئی اے اہلکاروں کے ملوث ہونے کے کیسز میں بھی اضافہ ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ذاتی طور پر ڈی جی ایف آئی اے کی پیشہ وارانہ کارکردگی سے ناخوش تھے، ڈی جی، ایف آئی اے انسانی اسگلنک کی روک تھام کا ٹاسک مکمل کرنے میں ناکام رہے، ادارے پر مکمل اور مضبوط گرفت نہ ہونا بھی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی فراغت کا باعث بنا۔






















