وزیراعظم شہبازشریف نےچین کےسال نوپرمبارکباد پیش کرتےہوئےکہاکہ پاک چین دوستی جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں بدل چکی،آہنی بھائی چارا پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہاچین کی ترقی کا شاندارسفرصدر شی جن پنگ کی دانشمندی کا ثبوت ہے،چین کی کامیابی پاکستان کو تحریک اور اعتماد دیتی ہے،چین کے نئے سال کو تبدیلی اور نئی شروعات کے وعدے کی علامت قرار دیا۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نےچین کے صدر شی جن پنگ کو چینی سال نو اور موسم بہار کے تہوار کے موقع پرمبارکباد دی ہے،صدر مملکت نے اپنے خط میں پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
صدر نے پاکستان اور چین کےدرمیان آہنی دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔