بلوچستان کے ضلع پشین میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق پشین کےعلاقے سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔
اس سے قبل کراچی کے علاقے گڈاپ میں دو سالہ بچہ پولیو کے باعث معذور ہوا تھا محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ پولیو متاثرہ بچے کی عمر دو سال ہے۔3 سال بعد سندھ میں پولیو کا پہلاکیس رپورٹ ہوا ہے، سندھ میں آخری کیس جولائی 2020 میں رپورٹ ہوا تھا۔
گزشتہ ماہ کراچی کے تمام ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔ محکمہ صحت سندھ ملک میں پولیو متاثرہ بچوں کی تعداد 4 ہوگئی۔
پاکستان میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس مارچ میں سامنے آیا تھا جب بنوں کی یونین کونسل گھوڑا بکا خیل سے تعلق رکھنے والے تین سالہ بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
دوسرا کیس
2023 کا دوسرا کیس بھی خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ہی رپورٹ ہوا تھا۔وزارت صحت کے مطابق اگست میں بنوں میں رہنے والے 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
اس وقت کے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا تھا کہ وائرس کے خاتمے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔