اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم کاکہنا ہےکہ اسرائیل کو اونروا سمیت کسی تنظیم کا دفتر بند کرنے کا حق نہیں،سیز فائرمعاہدے کے تمام مراحل پرعملدرآمد کرایا جائے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے قطر اور مصرکی کوششیں قابل تحسین قرار دیں
مزید کہاسیزفائر معاہدے کے تمام مراحل پر عملدرآمد کرایا جائے،جس میں اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا شامل ہے اونروا لاکھوں فلسطینیوں کی امید بنی ہوئی ہے،اسرائیل کو اونروا سمیت کسی بھی فلاحی تنظیم کا دفتر بند کرنے کا حق نہیں ۔
جنگ بندی کےبعد فلسطینیوں کی گھروں کو واپسی جاری ہےتین لاکھ بے گھر افراد شمالی غزہ پہنچ گئے،مزید منزل کی جانب رواں دواں ہیں جگہ جگہ خوشی کے لمحات،فلسطینی عوام غزہ کو دوبارہ تعمیر کرنے کےلیے پرعزم ہیں۔
ایک طرف بے گھر افراد گھروں کو لوٹ رہے ہیں تو دوسری طرف تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہےچوبیس گھنٹوں میں مزید اڑتالیس افراد کی لاشیں نکل گئی ساڑھے پندرہ ماہ میں شہدا کی تعداد سینتالیس ہزار تین سو چون ہوگئی،
دوسری جانب فرانس نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے امریکی صدر کی تجویز کو مسترد کردیا