ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ مراکش کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانے والے 22 پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مراکشی حکام کے ساتھ مکمل تحقیقات کے بعد ان افراد کو پاکستان لایا جائے گا، رباط میں پاکستانی سفارتخانہ واپسی کے طریقہ کار کیلئے مراکشی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، وزارت خارجہ موریطانیہ سے 11 پاکستانیوں کی واپسی میں بھی سہولت فراہم کر رہی ہے، ان افراد نے رضاکارانہ طور پر وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔