پاکستان ایئر لائن اتھارٹی (پی آئی اے) کوپاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سےایندھن عدم فراہمی سے 7 روز کے دوران پی آئی اے کی 150 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں ہیں۔
سماء ٹی وی ذرائع کے مطابق پروازوں کے منسوخ ہونے 7 روز میں پی آئی اے کو دو ارب روپے کا نقصان ہوا ہےمنسوخ ہونے والی پروازوں میں ڈومیسٹک اور بیرون ملک کی پروازیں شامل ہیں۔
پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او سے 15 روز قبل اچانک ایندھن فراہمی یومیہ بنیاد پر کرنے کی شرط رکھی گئی تھی پی ایس او سے ایندھن کی یومیہ ادائیگی سے ایئر لائن کے کیش فلو میں بھی مسائل آئے ہیں۔ یہ پہلی بار ہوا ہے اچانک پی ایس او نے ایک دن ادائیگی نہ کرنے پر پی آئی اے کو طیاروں کے لیے ایندھن فراہمی بند کی ہے۔
دوسری طرف فیول کی کمی کے باعث پی آئی اے پروازوں کی معطلی سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔بیرون ملک وفات پانے والے پاکستانیوں کی میتیوں کی پاکستان واپسی میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کے باعث سعودیہ کے شہر ریاض سمیت دیگر مقامات پر موجود میتیں پاکستان آمد کی منتظر ہیں۔
آپریشن کی معطلی طول ہونے کی صورت میں میتیں خراب ہونے کا خدشہ ہے پی آئی اے بیرون ملک انتقال کر جانے والے پاکستانیوں کی میتیں بلا معاوضہ پاکستان پہنچاتی ہے دیگر ائر لائنز سے میتیں واپس لانے کی صورت میں بھاری اخراجات کی ادائیگی ضروری ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی کے انتقال کی صورت میں میت کی دیار غیر میں تدفین کے بجائے پاکستان واپسی پہلی ترجیح ہوتی ہے ۔
بیرون ملک پاکستانیوں نے بین الاقوامی فضائی آپریشن کی مکمل بحالی کے لئے حکومت سے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔