ملک میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 13 کروڑ26 لاکھ سےتجاوزکرگئی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار کےمطابق ملک میں رجسٹرڈووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار515 ہے،مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 12 لاکھ 75 ہزار222 ہے،خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 13 لاکھ 93ہزار 293 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرزکی تعداد11 لاکھ 70 ہزار844ہے،بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 54 لاکھ 37 ہزار699 ہے،خیبرپختونخوا میں ووٹرزکی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 371ہے، پنجاب میں ووٹرزکی تعداد 7 کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار995 ہے،سندھ میں ووٹرزکی تعداد 2 کروڑ 78 لاکھ 24 ہزار70ہے۔