صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں اور دونوں ممالک نے خطے میں امن وخوشحالی کیلئے مل کر کام کیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم مستقبل میں بھی یہ تعاون جاری رکھیں گے۔
شہباز شریف نے اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرادی نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔