نیویارک میں رات 12 بجتے ہی ٹک ٹاک ایپ کو مکمل بند کردیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق امریکا میں ٹک ٹاک کوایپ اسٹورز سےہٹادیاگیا،ٹک ٹاک ایپ کھولنے پرجو پیغام دیا جارہا ہےاس میں نومنتخب صدر ٹرمپ سے امیدظاہرکی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں مددکرینگے،امریکا میں کئی ملین افراد ٹک ٹاک کی بندش پر نالاں ہیں۔
دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاشارہ دیا ہےکہ وہ عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹک ٹاک کو 90 روز کی مہلت دیں گے۔
جمعےکو امریکی سپریم کورٹ نےگزشتہ سال اپریل میں منظور کیےگئے ٹک ٹاک ایپ پر پابندی کے فیصلےکو برقرار رکھتے ہوئے فیصلہ صدر پر چھوڑدیا۔