خیبرپختونخوا میں کل سے 31 جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے صوبے میں دفعہ 144 کے تحت سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں 20 جنوری سے 31 جنوری تک سی این جی پمپس کو گیس کی سپلائی بند رہے گی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ دفعہ 144 کے تحت 20 جنوری سے 31 جنوری کے درمیان سی این جی اسٹیشنز کھولنے پر پابندی ہوگی۔