گاڑیوں کےلئے قرضہ جات کی فراہمی دسمبر 2024 کے دوران 235.454 ارب روپ تک بڑھ گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2024 کے دوران آٹو فنانسنگ کی مد میں 234.6 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے تھے۔ اس طرح نومبر 2024 کے مقابلے میں دسمبر 2024 کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کےلئےقرضوں کی فراہمی میں 0.854 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2024 میں آٹو فنانسنگ کی مد میں 236 ارب روپے جبکہ ستمبر 2024 کے دوران 227.541 ارب روپے اور اگست 2024 کے دوران 227.296 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جون ، جولائی ، ستمبر اور نومبر 2024 کے دوران پالیسی ریٹ میں کمی کی گئی جس کے نتیجہ میں 16 دسمبر 2024 تک گزشتہ 6 ماہ کے دوران مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ میں 900 بیسک پوائنٹس کی کمی کی جس کی وجہ سے آٹو فنانسنگ کے اجرا میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔