ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز نے دونوں اننگز میں 371 گیندیں کروائی،جو کہ پاکستان کا سب سے کم گیندیں کروا کر میچ جیتنے کا ریکارڈ ہے۔
دونوں اننگز میں پاکستانی اسپنرز ویسٹ انڈیز کے بیٹرز پر قہر بن کر ٹوٹے۔،پہلی اننگ کے بعد آج ایک مرتبہ پھرساجد خان ویسٹ انڈیز ٹیم کے بیٹرزکو پریشان کیےرکھا،اسپنرساجدخان کی بدولت پاکستان نے 12.5 اوورز میں ہی ویسٹ انڈیز کی چار وکٹیں صرف 37 رنز پر حاصل کرلیں۔
ملتان ٹیسٹ میں پاکستان بولرز نےسب سےکم گیندیں کروانےکا منفرد ریکارڈ اپنےنام کیا،اس سےقبل پاکستان ٹیم نےفتح میں سب سےکم گیندیں بنگلادیش کےخلاف کرائی تھیں،2005ء میں ملتان ہی میں بنگلادیشی بیٹرز صرف 494 گیندیں کھیل پائے تھے
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے ہرا کر 2 میچز کی سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی،میچ میں ساجد خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔