امریکا کے معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کرس اوڈونیل نے سر پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ماریکوپا میڈیکل ایگزامنر نے تصدیق کی ہے کہ اوڈونیل کی موت سر پر گولی لگنے سے واقع ہوئی ہے۔
فٹنس انفلوئنسر کے حوالے سے شہرت رکھنے والے 31 سالہ امریکی ٹک ٹاک اسٹار کرس اوڈونیل کے سوشل میڈیا پر 8 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور وہ فٹنس کے ساتھ ہائیکنگ کی ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے تھے۔
حالیہ دنوں میں کرس اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اتنے ایکٹو نہیں تھے تاہم انہوں نے نومبر 2024ء میں اپنی متعدد ہائیکنگ ایڈونچرز کی ریلز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ ان کی موت کے بعد انہیں کیسے یاد کیا جائے گا۔
کرس نے ایک ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ میں حیران ہوں کہ کب میں اس زمین کو چھوڑوں گا، کب میں چوہوں کی دوڑ سے نکلوں گا، جب میں مٹی میں پڑا ہوں، اگر آپ کو میرا چہرہ یاد ہوگا۔