ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان نے دوسرے دن کھیل ختم ہونے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنالیے، میزبان ٹیم کو 202 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی، شان مسعود نے نصف سنچری اسکور کی۔
ملتان میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان نے 3وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنالئے، میزبان ٹیم کو ویسٹ انڈیز پر 202 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی۔
پاکستان کو دوسری اننگز میں اچھا آغاز ملا، محمد ہریرہ اور شان مسعود کے درمیان 67 کی شراکت قائم ہوئی، ہریرہ 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان شان مسعود نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، بابر اعظم 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر کامران غلام 9 اور سعود شکیل 2 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔
اس سے قبل ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کے پہلی اننگز کے 230 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھویٹ 11 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، میکائل لوئس 1، کیسی کارٹی صفر، کیوم ہوج 4، ایلک ایتھانیز 6، جسٹس گریوز 4، ٹیون املاچ 6، کیون سنکلیئر 11 گوداکیش موتی 19 اور جائیڈن سیلز 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جومل ویریکن 31 رنز کے ٹاپ اسکورر اور ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 5، ساجد خان نے 4 اور ابرار احمد نے ایک شکار کیا۔
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 143 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی، پوری ٹیم 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، اسد شفیق 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو محمد رضوان بھی 71 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
سلمان علی آغا 2، نعمان علی صفر، خرم شہزاد 7 اور ساجد خان 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ میچ کے پہلے دن شان مسعود 11، محمد حریرہ 6، بابر اعظم 8 اور کامران غلام 5 رنز بنا کر وکٹیں گنوا بیٹھے تھے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جائیڈن سیلز اور جومل ویریکن نے تین 3، کیون سنکلیئر نے 2 اور گوداکیش موتی نے ایک شکار کیا۔