پاکستان ائیر لائن اتھارٹی اور پاکستان سٹیٹ آئل کے درمیان واجبات کی ادائیگوں سے تنازع کھڑا ہوا تھا اس تنازع پر صدرسی بی اے نے اپنے ردعمل دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فضائی آپریشن میں تعطل سےمبینہ طورپر70کروڑسےزائدکانقصان ہوا ہے۔ آج65 سے زائد پروازیں اندرون وبیرون ملک کےلئےاڑان نہ بھرسکیں قومی ایئر لائن پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی بحال ہیں۔
کراچی،اسلام آباد،لاہور،ملتان سےجدہ کےلئے پروازیں روانہ ہوگئیں اسلام آباد سے ایک پرواز ریاض کے لئے بھی روانہ ہوگئی پی آئی اےکی سی بی اے یونین پیپلز یونٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے جس میں پی ایس اوکی جانب پی آئی اےکی پروازوں کوایندھن نہ فراہم کرنےکی مذمت کی گئی ہے۔
صدرسی بی اے کا سی بی اے یونین پیپلز یونٹی کا ہنگامی اجلاس میں کہنا تھا کہ پی آئی اےکی نجکاری کسی صورت نہیں ہونےدیں گے۔
دوسری جانب پی ایس او ترجمان کے مطابق پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند نہیں کی، جمعہ کی رات سے اب تک 64 فلائٹس کوفیول فراہم کیا جا چکا ہے، جمعہ کی شام پی آئی اے نے ہفتہ اور اتوار کے فیول کیلئے 22 کروڑ روپے ادا کردیئے تھے۔
پی آئی اے نے فیول فراہمی کیلئے 39 فلائٹس کی لسٹ بھی دے دی تھی، فیول پی آئی اے کی فراہم کردہ ترجیحی فلائٹس لسٹ کے مطابق فراہم کیا جارہا ہے۔ پی آئی اے کی ہفتہ اور اتوار کیلئے ادا کردہ رقم کی لمٹ ابھی باقی ہے۔ باقی رقم کے مطابق پی آئی اے جن پروازوں کیلئے فیول مانگے گا انہیں دیں گے۔