اسپیس ایکس کا تجرباتی خلائی مشن ناکام ہوگیا، اسٹاپ شپ فضاء میں پھٹ گیا۔ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ آکسیجن سلینڈر میں لیکیج کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا تجرباتی خلائی مشن ناکام ہوگیا، اسٹار شپ خلائی سفر پر روانگی کے آٹھ منٹ بعد دھماکے سے پھٹ گیا، ملبہ واپس زمین کی فضاؤں میں داخل ہوا تو حیران کن مناظر دیکھنے کو ملے۔
ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آکسیجن سلینڈر میں لیک کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، اگلی بار مزید احتیاطی تدابیر اپنائیں گے۔
اسپیس ایکس مریخ پر انسانی مشن بھیجنے کیلئے کوشاں ہے اور اسٹارشپ نامی دنیا کے سب سے بڑے راکٹ کا تجربہ اس سلسلے کی کڑی ہے۔