استحکام پاکستان پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چودھری نے نواز شریف کا استقبال کرنے پر پارٹی قیادت کو وضاحت پیش کردی کہا میاں نوازشریف سے ملاقات ذاتی حیثیت میں کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق آئی پی پی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چودھری نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے وضاحت پارٹی قیادت کو دے دی ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین سے ملاقات میں عون چودھری نے اپنی وضاحت میں کہا کہ نوازشریف کے استقبال کے لیے وہ ذاتی حیثیت سے گئے۔
انہوں نے کہا کہ وہ شہبازشریف کی کابینہ کے رکن تھے نوازشریف اور شہبازشریف سے ذاتی تعلقات ہیں۔ عون چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاست بعد میں انسانی اور ذاتی تعلقات پہلے ہیں۔ اور نواز شریف سے ذاتی تعلقات بہت پرانے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔ استحکام پاکستان پارٹی کا عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ
خیال رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور پارٹی کے پیٹرن انچیف کے قریبی ساتھی عون چودھری نے کل 21 اکتوبر کو لاہور ایئر پورٹ پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا استقبال کیااور ملاقات کی کہانی فلحال منظرعام پر نہیں آئی لیکن آئی پی پی نے عون چودھری کو شوکاز نوٹس کے ذریعے سے تحریری طور پر وضاحت طلب کیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:۔فواد چودھری اور فرخ حبیب کی آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے ملاقات
پارٹی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری سے لاہور ایئر پورٹ پر نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے وضاحت طلب کر لی۔عون چوہدری سے تحریری طور پر وضاحت طلب کی گئی تھی۔