صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے چین میں زلزلے سے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر آصف زرداری نے کہا دُکھ کی اِس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں چینی حکومت، عوام اور زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا پوری پاکستانی قوم اس سانحے پر گہرے غم میں مبتلا ہے۔ عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ چین میں قدرتی آفت سے نقصان نے پاکستانی عوام کو بھی سوگوار کردیا ہے، انسانی جانوں کا ضیاع اجتماعی نقصان ہے۔
صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے چین میں زلزلے سے قیمتی جانی نقصان پر اظہار کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں ہمدردیاں چینی حکومت، عوام اور زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اس سانحے پر غم میں مبتلا ہے، پاکستان مشکل کی گھڑی میں چینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
وفاقی وزیر اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے چین میں زلزلے سے نقصان پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، چین پاکستان ایک ہی جسم کی مانند ہیں، خوشیاں اور تکالیف سانجھی ہیں۔
چین میں زلزلے سے 50 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔