ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرم میں امن معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر 3عمائیدین گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ضلع کرم کی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق اپیکس کمیٹی اور صوبائی حکومت کے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے، پاراچنار پریس کلب کے باہر دھرنا دیکر روڈ بند کرنے والوں پر بھی مقدمات درج کر دیئے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ معلومات کے مطابق کرم میں امن معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر 3عمائیدین کوگرفتار کیا گیا ہے مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا، راستے ہر صورت کھول کر آمد و رفت یقینی بنائیں گے۔