وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئندہ سال طلبہ کو 50 ہزار اسکالر شپس اور ایک لاکھ بائیکس مفت دینے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ طالبعلموں کو صفر شرح سود پر قرض اور آسان لیز پر زمین بھی دینگے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان کی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے آئندہ سال 50 ہزار طلبہ کو اسکالر شپس دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ اسٹوڈنٹس کو تمام اسکالر شپس 100 فیصد میرٹ پر دیں، اس میں کسی سیاسی جماعت کی تفریق نہیں رکھی۔
انہوں نے طلبہ کو ایک لاکھ بائیکس مفت دینے کا اعلان بھی کردیا۔ ساتھ ہی کہا کہ طالبعلموں کو صفر شرح سود پر قرض اور آسان لیز پر زمین بھی دینگے۔
مریم نواز نے کہا کہ آگ لگا دو، سڑکیں اور کاروبار بند کرا دو، گولیاں اور پیٹرول بم چلا دو، والی باتیں کرنیوالوں کے بہکاوے میں طلبہ نہ آئیں، کسی کا ایندھن نہ بنیں، اپنے ملک کیخلاف کبھی کام نہ کریں۔